Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 479 (سنن أبي داود)

[479]صحیح

صحیح بخاری (1213) صحیح مسلم (547)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ،حَدَّثَنَا حَمَّادٌ،حَدَّثَنَا أَيُّوبُ،عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ،قَالَ: بَيْنَمَا رَسُولُ اللہِ ﷺ يَخْطُبُ يَوْمًا،إِذْ رَأَی نُخَامَةً فِي قِبْلَةِ الْمَسْجِدِ فَتَغَيَّظَ عَلَی النَّاسِ،ثُمَّ حَكَّہَا _قَالَ: وَأَحْسَبُہُ قَالَ:_ فَدَعَا بِزَعْفَرَانٍ فَلَطَّخَہُ بِہِ،وَقَال:َ إِنَّ اللہَ قِبَلَ وَجْہِ أَحَدِكُمْ إِذَا صَلَّی،فَلَا يَبْزُقْ بَيْنَ يَدَيْہ.ِ قَالَ أَبو دَاود: رَوَاہُ إِسْمَاعِيلُ وَعَبْدُ الْوَارِثِ،عَنْ أَيُّوبَ،عَنْ نَافِعٍ وَمَالِكٍ وَعُبَيْدِ اللہِ وَمُوسَی بْنِ عُقْبَةَ،عَنْ نَافِعٍ نَحْوَ حَمَّادٍ إِلَّا أَنَّہُ لَمْ يَذْكُرُوا الزَّعْفَرَانَ وَرَوَاہُ مَعْمَرٌ،عَنْ أَيُّوبَ وَأَثْبَتَ الزَّعْفَرَانَ فِيہِ وَذَكَرَ يَحْيَی بْنُ سُلَيْمٍ،عَنْ عُبَيْدِ اللہِ،عَنْ نَافِعٍ الْخَلُوقَ.

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ایک دن رسول اللہ ﷺ خطبہ ارشاد فرما رہے تھے کہ آپ ﷺ نے قبلہ رخ کی دیوار پر دیکھا کہ اس پر بلغم لگا ہوا ہے تو آپ ﷺ لوگوں پر ناراض ہوئے۔پھر اسے کھرچ ڈالا۔سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میرا خیال ہے کہ پھر آپ ﷺ نے زعفران منگوایا اور اس پر لگایا اور فرمانے لگے: ’’جب تم نماز پڑھتے ہو تو اللہ تعالیٰ تمہارے سامنے ہوتا ہے،لہٰذا کوئی شخص اپنے سامنے نہ تھوکے۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: اس حدیث کو اسمٰعیل اور عبدالوارث نے ایوب سے انہوں نے نافع سے اور مالک،عبیداللہ اور موسیٰ بن عقبہ (تینوں) نے نافع سے حماد کی مانند روایت کیا ہے مگر انہوں نے ’’زعفران‘‘ کا ذکر نہیں کیا۔لیکن اس کو معمر نے ایوب سے روایت کیا تو ’’زعفران‘‘ کا ذکر کیا ہے۔اور یحییٰ بن سلیم نے عبیداللہ سے انہوں نے نافع سے روایت کیا تو اس نے ((خلوق)) یعنی ’’خوشبو‘‘ کا ذکر کیا۔