Sunan Abi Dawood Hadith 4792 (سنن أبي داود)
[4792]إسنادہ حسن
ولہ شاھد حسن عند أحمد (6/258)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ،حَدَّثَنَا حَمَّادٌ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْروٍ،عَنْ أَبِي سَلَمَةَ،عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا, أَنَّ رَجُلًا اسْتَأْذَنَ عَلَی النَّبِيِّ ﷺ،فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ: بِئْسَ أَخُو الْعَشِيرَةِ!،فَلَمَّا دَخَلَ انْبَسَطَ إِلَيْہِ رَسُولُ اللہِ ﷺ وَكَلَّمَہُ،فَلَمَّا خَرَجَ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللہِ! لَمَّا اسْتَأْذَنَ قُلْتَ: بِئْسَ أَخُو الْعَشِيرَةِ،فَلَمَّا دَخَلَ انْبَسَطْتَ إِلَيْہِ؟ فَقَالَ: يَا عَائِشَةُ! إِنَّ اللہَ لَا يُحِبُّ الْفَاحِشَ الْمُتَفَحِّشَ.
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم ﷺ کے ہاں آنے کی اجازت چاہی تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’کنبے کا بہت برا آدمی ہے۔‘‘ پھر جب وہ آپ کے پاس آ گیا تو آپ نے اس کے ساتھ بڑی فراخدلی کے ساتھ باتیں کیں۔جب وہ چلا گیا تو میں نے عرض کیا: اے اﷲ کے رسول! جب اس نے اجازت مانگی تو آپ نے فرمایا ’’کنبے کا برا آدمی ہے۔‘‘ جب وہ آ گیا تو آپ نے اس کے ساتھ بڑی فراخدلی کے ساتھ باتیں کی ہیں۔تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’اے عائشہ! بلاشبہ اﷲ تعالیٰ کسی بدگو ‘ تکلف سے بدگوئی کرنے والے سے محبت نہیں کرتا۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ سے نبی کریم ﷺ کے فرمان ((بئس أخو العشیرۃ)) کے معنی کی بابت سوال کیا گیا تو انہوں نے بیان کیا کہ یہ نبی کریم ﷺ کا خاصہ ہے۔