Sunan Abi Dawood Hadith 4794 (سنن أبي داود)
[4794] إسنادہ ضعیف
مبارک بن فضالۃ مدلس وعنعن
ولبعض الحدیث شواہد ضعیفۃ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ،حَدَّثَنَا أَبُو قَطَنٍ،أَخْبَرَنَا مُبَارَكٌ،عَنْ ثَابِتٍ،عَنْ أَنَسٍ،قَالَ: مَا رَأَيْتُ رَجُلًا الْتَقَمَ أُذُنَ رَسُولِ اللہِ ﷺ فَيُنَحِّي رَأْسَہُ،حَتَّی يَكُونَ الرَّجُلُ ہُوَ الَّذِي يُنَحِّي رَأَسَہُ وَمَا رَأَيْتُ رَجُلًا أَخَذَ بِيَدِہِ فَتَرَكَ يَدَہُ،حَتَّی يَكُونَ الرَّجُلُ ہُوَ الَّذِي يَدَعُ يَدَہُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نہیں دیکھا کہ کسی نے نبی کریم ﷺ کے کان میں سرگوشی کرنا چاہی ہو تو آپ نے اس سے اپنا سر دور کر لیا ہو ‘ حتیٰ کہ وہ آدمی خود ہی آپ ﷺ سے اپنا سر دور کرتا تھا۔اور میں نے نہیں دیکھا کہ کسی نے آپ کا ہاتھ پکڑا ہو ‘ تو آپ نے اس کا ہاتھ جھٹک دیا ہو ‘ حتیٰ کہ وہ از خود آپ کا ہاتھ چھوڑتا تھا۔