Sunan Abi Dawood Hadith 4800 (سنن أبي داود)
[4800]إسنادہ حسن✷
أخرجہ البیہقی(10/ 249) من حدیث أبي داود بہ مشکوۃ المصابیح (4831)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الدِّمَشْقِيُّ أَبُو الْجَمَاہِرِ،قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو كَعْبٍ أَيُّوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ السَّعْدِيُّ،قَالَ: حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ حَبِيبٍ الْمُحَارِبِيُّ،عَنْ أَبِي أُمَامَةَ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: أَنَا زَعِيمٌ بِبَيْتٍ فِي رَبَضِ الْجَنَّةِ لِمَنْ تَرَكَ الْمِرَاءَ وَإِنْ كَانَ مُحِقًّا،وَبِبَيْتٍ فِي وَسَطِ الْجَنَّةِ لِمَنْ تَرَكَ الْكَذِبَ وَإِنْ كَانَ مَازِحًا،وَبِبَيْتٍ فِي أَعْلَی الْجَنَّةِ لِمَنْ حَسَّنَ خُلُقَہُ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’میں ذمہ دار ہوں ایک محل کا ‘ جنت کی ایک جانب میں ‘ اس شخص کے لیے جو جھگڑا چھوڑ دے ‘ اگرچہ حق پر ہو۔اور ایک محل کا ‘ جنت کے درمیان میں ‘ اس شخص کے لیے جو جھوٹ چھوڑ دے ‘ اگرچہ مزاح ہی میں ہو ‘ اور جنت کی اعلی منازل میں ایک محل کا ‘ اس شخص کے لیے جو اپنے اخلاق کو عمدہ بنا لے۔‘‘
✷قال معاذ علی زئی: ایوب بن موسی: قال ابن حجر العسقلانی: ’’صدوق‘‘ وقال النووی فی حدیثہ: ’’رواہ أبو داود بإسناد صحيح‘‘ وقیل أن ابا الجماھر قال: ’’وکان ثقۃ‘‘۔