Sunan Abi Dawood Hadith 4802 (سنن أبي داود)
[4802]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ،حَدَّثَنَا حَمَّادٌ،عَنْ ثَابِتٍ،عَنْ أَنَسٍ،قَالَ: كَانَتِ الْعَضْبَاءُ لَا تُسْبَقُ،فَجَاءَ أَعْرَابِيٌّ عَلَی قَعُودٍ لَہُ،فَسَابَقَہَا،فَسَبَقَہَا الْأَعْرَابِيُّ،فَكَأَنَّ ذَلِكَ شَقَّ عَلَی أَصْحَابِ رَسُولِ اللہِ ﷺ،فَقَالَ: حَقٌّ عَلَی اللہِ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ لَا يَرْفَعَ شَيْئًا مِنَ الدُّنْيَا, إِلَّا وَضَعَہُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ (رسول اللہ ﷺ کی اونٹنی) عضباء ہمیشہ سب سے آگے رہتی تھی کوئی اس سے آگے نہ بڑھتا تھا۔ایک بدوی اپنے ایک جوان اونٹ پر آیا اور اس اونٹنی سے مقابلہ کیا اور اس سے آگے بڑھ گیا۔اس سے اصحاب رسول اللہ ﷺ کو گویا ناگواری ہوئی،تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’اللہ پر یہ حق ہے کہ جو کوئی بھی دنیا میں اونچا ہوتا ہے تو وہ اسے نیچا دکھا دیتا ہے۔“