Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4804 (سنن أبي داود)

[4804]صحیح

صحیح مسلم (3002)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ،حَدَّثَنَا وَكِيعٌ،حَدَّثَنَا سُفْيَانُ،عَنْ مَنْصُورٍ،عَنْ إِبْرَاہِيمَ،عَنْ ہَمَّامٍ،قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ،فَأَثْنَی عَلَی عُثْمَانَ فِي وَجْہِہِ،فَأَخَذَ الْمِقْدَادُ بْنُ الْأَسْوَدِ تُرَابًا،فَحَثَا فِي وَجْہِہِ،وَقَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: إِذَا لَقِيتُمُ الْمَدَّاحِينَ, فَاحْثُوا فِي وُجُوہِہِمُ التُّرَابَ.

جناب ہمام (ہمام بن حارث رضی اللہ عنہ) کہتے ہے کہ ایک شخص آیا اور اس نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے منہ پر ان کی تعریف شروع کر دی۔تو سیدنا مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ نے مٹی اٹھائی اور اس کے منہ پر دے ماری اور کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے ’’جب تمہارا سامنا ایسے لوگوں سے ہو جو مدح سرائی اور خوشامد کرنے والے ہوں تو ان کے مونہوں میں مٹی ڈالو۔‘‘۔