Sunan Abi Dawood Hadith 4805 (سنن أبي داود)
[4805]صحیح
صحیح بخاری (6061) صحیح مسلم (3000)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ،حَدَّثَنَا أَبُو شِہَابٍ،عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ،عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ،عَنْ أَبِيہِ أَنَّ رَجُلًا أَثْنَی عَلَی رَجُلٍ عِنْدَ النَّبِيِّ ﷺ،فَقَالَ لَہُ: قَطَعْتَ عُنُقَ صَاحِبِكَ،ثَلَاثَ مَرَّاتٍ،ثُمَّ قَالَ: إِذَا مَدَحَ أَحَدُكُمْ صَاحِبَہُ لَا مَحَالَةَ, فَلْيَقُلْ: إِنِّي أَحْسِبُہُ-كَمَا يُرِيدُ أَنْ يَقُولَ-،وَلَا أُزَكِّيہِ عَلَی اللہِ.
جناب عبدالرحمٰن بن ابوبکرہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نے نبی کریم ﷺ کی موجودگی میں دوسرے کی تعریف کی تو آپ ﷺ نے اس سے فرمایا ’’تو نے اپنے ساتھی کی گردن کاٹ دی۔‘‘ آپ ﷺ نے یہ تین بار فرمایا۔پھر فرمایا ’’اگر کوئی اپنے کسی ساتھی کی مدح کرنا ہی چاہتا ہو تو چاہیئے کہ یوں کہے ’’میں اسے یوں سمجھتا ہوں کہ وہ ایسے ایسے ہے اور اللہ کے علم کے مقابلے میں،میں اس کی صفائی نہیں دیتا۔‘‘