Sunan Abi Dawood Hadith 481 (سنن أبي داود)
[481]إسنادہ حسن
مشکوۃ المصابیح (747)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ،حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ وَہْبٍ،أَخْبَرَنِي عَمْرٌو،عَنْ بَكْرِ بْنِ سَوَادَةَ الْجُذَامِيِّ،عَنْ صَالِحِ بْنِ خَيْوَانَ،عَنْ أَبِي سَہْلَةَ السَّائِبِ بْنِ خَلَّادٍ_ قَالَ أَحْمَدُ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ_،أَنَّ رَجُلًا أَمَّ قَوْمًا فَبَصَقَ فِي الْقِبْلَةِ وَرَسُولُ اللہِ ﷺ يَنْظُرُ،فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ حِينَ فَرَغ:َ لَا يُصَلِّي لَكُمْ،فَأَرَادَ بَعْدَ ذَلِكَ أَنْ يُصَلِّيَ لَہُمْ،فَمَنَعُوہُ،وَأَخْبَرُوہُ بِقَوْلِ رَسُولِ اللہِ ﷺ،فَذَكَرَ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللہِ ﷺ،فَقَالَ: نَعَمْ،وَحَسِبْتُ أَنَّہُ قَالَ: إِنَّكَ آذَيْتَ اللہَ وَرَسُولَہُ.
سیدنا ابوسہلہ سائب بن خلاد سے روایت ہے،احمد (احمد بن صالح،امام ابوداؤد رحمہ اللہ کے استاد) کہتے ہیں کہ وہ (سائب) ایک صحابی ہیں۔ان سے روایت ہے کہ ایک شخص نے اپنی قوم کی امامت کرائی اور اس نے قبلے کی جانب تھوک دیا جب کہ رسول اللہ ﷺ دیکھ رہے تھے۔جب وہ فارغ ہوا تو آپ ﷺ نے (اس کی قوم سے) فرمایا ’’(آیندہ) یہ تمہیں نماز نہ پڑھائے۔‘‘ اس کے بعد اس نے انہیں نماز پڑھانا چاہی تو انہوں نے اس کو روک دیا اور رسول اللہ ﷺ کا فرمان سنایا۔تو اس نے یہ بات رسول اللہ ﷺ سے ذکر کی تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’ہاں۔‘‘ اور میرا خیال ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا ’’تم نے اللہ اور اس کے رسول کو ایذا دی ہے۔“