Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4813 (سنن أبي داود)

[4813] إسنادہ ضعیف

شرحبیل بن سعد الأنصاري،شیخ عمارۃ: ضعیف، ’’وثقہ ابن حبان وضعفہ جمہور الأئمۃ‘‘ (مجمع الزوائد للہیثمي 115/4)

وللحدیث لون آخر عند الترمذي (2034) وسندہ ضعیف

انوار الصحیفہ ص 167

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ،حَدَّثَنَا بِشْرٌ،حَدَّثَنِي عُمَارَةُ بْنُ غَزِيَّةَ،قَالَ: حَدَّثَنِي رَجُلٌ مِنْ قَوْمِي،عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: مَنْ أُعْطِيَ عَطَاءً فَوَجَدَ, فَلْيَجْزِ بِہِ،فَإِنْ لَمْ يَجِدْ فَلْيُثْنِ بِہِ،فَمَنْ أَثْنَی بِہِ فَقَدْ شَكَرَہُ،وَمَنْ كَتَمَہُ فَقَدْ كَفَرَہُ. قَالَ أَبُو دَاوُد: رَوَاہُ يَحْيَی بْنُ أَيُّوبَ،عَنْ عُمَارَةَ بْنِ غَزِيَّةَ،عَنْ شُرَحْبِيلَ،عَنْ جَابِرٍ. قَالَ أَبُو دَاوُد: وَہُوَ شُرَحْبِيلُ يَعْنِي رَجُلًا مِنْ قَوْمِي كَأَنَّہُمْ كَرِہُوہُ فَلَمْ يُسَمُّوہُ.

جناب عمارہ بن غزیہ نے بیان کیا کہ میری قوم کے ایک آدمی نے سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت کیا،انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جسے کوئی عطیہ اور ہدیہ دیا جائے تو اگر ہمت ہو اور میسر ہو تو اس کا بدلہ دے اور اگر نہ پائے تو اس کی مدح و ثنا کرے۔جس نے اپنے محسن کی مدح کی اس نے اس کا شکریہ ادا کیا اور جس نے اس (کے احسان) کو چھپایا اس نے اس کی ناشکری کی۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ اس روایت کو یحییٰ بن ایوب نے بواسطہ عمارہ بن غزیہ ‘ شرجیل سے اور اس نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کیا۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ سند میں عمارہ بن غزیہ نے جس آدمی کا نام لیا اور یوں کہا ہے کہ ’’میری قوم کے ایک آدمی نے مجھ سے بیان کیا۔‘‘ وہ شرجیل ہی ہے۔گویا انہوں نے اس کا نام ذکر کرنا پسند نہیں کیا۔