Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4818 (سنن أبي داود)

[4818]إسنادہ صحیح

حمید عنعن لکنہ کان یدلس عن ثابت البناني عن أنس رضي اللہ عنہ وثابت البناني ثقۃ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَی بِنِ الطَّبَّاعِ وَكَثِيرُ بْنُ عُبَيْدٍ،قَالَا: حَدَّثَنَا مَرْوَانُ قَالَ ابْنُ عِيسَی،قَالَ: حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ،عَنْ أَنَسٍ،قَالَ: جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ،فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللہِ! إِنَّ لِي إِلَيْكَ حَاجَةً،فَقَالَ لَہَا: يَا أُمَّ فُلَانٍ! اجْلِسِي فِي أَيِّ نَوَاحِي السِّكَكِ شِئْتِ،حَتَّی أَجْلِسَ إِلَيْكِ،قَالَ: فَجَلَسَتْ فَجَلَسَ النَّبِيُّ ﷺ إِلَيْہَا،حَتَّی قَضَتْ حَاجَتَہَا. لَمْ يَذْكُرُ ابْنُ عِيسَی حَتَّی قَضَتْ حَاجَتَہَا و قَالَ كَثِيرٌ: عَنْ حُمَيْدٍ،عَنْ أَنَسٍ.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک عورت نبی کریم ﷺ کے پاس آئی اور کہنے لگی: اے اللہ کے رسول! مجھے آپ سے ایک کام ہے۔آپ ﷺ نے اس سے فرمایا ’’اے فلاں! کسی گلی کے کونے پر بیٹھ جاؤ میں تیرے ساتھ بیٹھ سکتا ہوں (تیری بات سن سکتا ہوں)۔‘‘ چنانچہ وہ بیٹھ گئی اور نبی کریم ﷺ بھی اس کے ساتھ بیٹھ گئے حتیٰ کہ اس نے اپنا مقصد پا لیا۔ابن عیسیٰ نے ((حتی قضت حاجتہا)) کا لفظ ذکر نہیں کیا۔اور کثیر (کثیر بن عبید) نے اپنی سند میں (عنعنہ سے روایت کرتے ہوئے) ((عن حمید عن أنس)) کہا۔