Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4820 (سنن أبي داود)

[4820]إسنادہ حسن

مشکوۃ المصابیح (4723)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الْمَوَالِ،عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ الْأَنْصَارِيِّ،عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ،قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: خَيْرُ الْمَجَالِسِ أَوْسَعُہَا. قَالَ أَبُو دَاوُد: ہُوَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرَةَ الْأَنْصَارِيُّ.

سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپ ﷺ فرماتے تھے ’’بہترین مجلس وہ ہے جو وسیع اور کھلی ہو۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ راوی حدیث عبدالرحمٰن بن ابو عمرہ کا صحیح نسب یوں ہے ’’عبدالرحمٰن بن عمرو بن ابو عمرہ الانصاری۔‘‘