Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4821 (سنن أبي داود)

[4821]حسن

وللحدیث شاھد عند ابن ماجہ (3722 وسندہ حسن) مشکوۃ المصابیح (4725)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ابْنُ السَّرْحِ وَمَخْلَدُ بْنُ خَالِدٍ،قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ،قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْ سَمِعَ أَبَا ہُرَيْرَةَ،يَقُولُ قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ ﷺ: إِذَا كَانَ أَحَدُكُمْ فِي الشَّمْسِ-وَقَالَ مَخْلَدٌ فِي الْفَيْءِ-،فَقَلَصَ عَنْہُ الظِّلُّ, وَصَارَ بَعْضُہُ فِي الشَّمْسِ وَبَعْضُہُ فِي الظِّلِّ, فَلْيَقُمْ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوالقاسم ﷺ نے فرمایا ’’جب کوئی شخص دھوپ میں بیٹھا ہو،مخلد کے الفاظ ہیں اگر کوئی سائے میں بیٹھا ہو اور پھر اس سے سایہ ٹل جائے اور وہ کچھ دھوپ میں آ جائے اور کچھ سائے میں تو وہاں سے اٹھ جائے۔‘‘