Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 485 (سنن أبي داود)

[485]صحیح

صحیح مسلم (3008)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ الْفَضْلِ السِّجِسْتَانِيُّ وَہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ وَسُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدِّمَشْقِيَّانِ بِہَذَا الْحَدِيثِ وَہَذَا لَفْظُ يَحْيَی بْنِ الْفَضْلِ السِّجِسْتَانِيِّ قَالُوا،حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ،حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ مُجَاہِدٍ أَبُو حَزْرَةَ،عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ: أَتَيْنَا جَابِرًا –يَعْنِي: ابْنَ عَبْدِ اللہِ-وَہُوَ فِي مَسْجِدِہِ،فَقَالَ: أَتَانَا رَسُولُ اللہِ ﷺ فِي مَسْجِدِنَا ہَذَا،وَفِي يَدِہِ عُرْجُونُ ابْنِ طَابٍ،فَنَظَرَ, فَرَأَی فِي قِبْلَةِ الْمَسْجِدِ نُخَامَةً،فَأَقْبَلَ عَلَيْہَا،فَحَتَّہَا بِالْعُرْجُونِ،ثُمَّ قَالَ: أَيُّكُمْ يُحِبُّ أَنْ يُعْرِضَ اللہُ عَنْہُ بِوَجْہِہِ؟!،ثُمَّ قَالَ: إِنَّ أَحَدَكُمْ إِذَا قَامَ يُصَلِّي،فَإِنَّ اللہَ قِبَلَ وَجْہِہِ،فَلَا يَبْصُقَنَّ قِبَلَ وَجْہِہِ،وَلَا عَنْ يَمِينِہِ،وَلْيَبْزُقْ عَنْ يَسَارِہِ تَحْتَ رِجْلِہِ الْيُسْرَی،فَإِنْ عَجِلَتْ بِہِ بَادِرَةٌ،فَلْيَقُلْ بِثَوْبِہِ ہَكَذَا. وَوَضَعَہُ عَلَی فِيہِ ثُمَّ دَلَكَہُ،ثُمَّ قَالَ: أَرُونِي عَبِيرًا،فَقَامَ فَتًی مِنَ الْحَيِّ يَشْتَدُّ إِلَی أَہْلِہِ،فَجَاءَ بِخَلُوقٍ فِي رَاحَتِہِ،فَأَخَذَہُ رَسُولُ اللہِ ﷺ،فَجَعَلَہُ عَلَی رَأْسِ الْعُرْجُونِ،ثُمَّ لَطَخَ بِہِ عَلَی أَثَرِ النُّخَامَةِ. قَالَ جَابِرٌ: فَمِنْ ہُنَاكَ جَعَلْتُمُ الْخَلُوقَ فِي مَسَاجِدِكُمْ.

جناب عبادہ بن ولید بن عبادہ بن صامت نے کہا کہ ہم سیدنا جابر یعنی جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کے ہاں آئے اور وہ اپنی مسجد میں تھے۔انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ ہماری مسجد میں تشریف لائے اور آپ ﷺ کے ہاتھ میں ابن طاب کھجور کی شاخ تھی۔آپ ﷺ نے دیکھا تو آپ کی نظر قبلے کی دیوار پر لگے بلغم پر پڑی۔آپ ﷺ اس کی طرف گئے اور شاخ سے کھرچ ڈالا،پھر فرمایا ’’تم میں سے کون پسند کرتا ہے کہ اللہ اس سے منہ پھیر لے؟‘‘ پھر فرمایا ’’جب تم نماز کے لیے کھڑے ہوتے ہو تو اللہ تعالیٰ تمہارے سامنے ہوتا ہے،تو کوئی شخص اپنے قبلہ رخ یا دائیں طرف ہرگز نہ تھوکے بلکہ اپنے بائیں جانب یا بائیں قدم کے نیچے تھوکے۔اگر جلدی ہو تو اپنے کپڑے میں ایسے ایسے کر لیا کرے۔“ آپ ﷺ نے کپڑا اپنے منہ پر رکھا پھر اسے مسل دیا،پھر فرمایا ’’خوشبو لاؤ۔“ تو قبیلے کا ایک نوجوان اٹھا اور دوڑتا ہوا اپنے گھر گیا اور اپنی ہتھیلی میں خوشبو لے آیا،تو رسول اللہ ﷺ نے اسے شاخ کے سرے پر لگا کر بلغم والی جگہ پر لگا دیا۔جابر رضی اللہ عنہ نے کہا: بس یہیں سے تم لوگ اپنی مساجد میں خوشبو لگاتے ہو۔