Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4859 (سنن أبي داود)

[4859]إسنادہ حسن

أبو ھاشم ھو یحیی بن دینار الرماني

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ الْجَرْجَرَائِيُّ وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ الْمَعْنَی أَنَّ عَبْدَةَ بْنَ سُلَيْمَانَ أَخْبَرَہُمْ عَنِ الْحَجَّاجِ ابْنِ ديِنَارٍ،عَنْ أَبِي ہَاشِمٍ،عَنْ أَبِي الْعَالِيَةَ،عَنْ أَبِي بَرْزَةَ الْأَسْلَمِيِّ،قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَقُولُ بِأَخَرَةٍ-إِذَا أَرَادَ أَنْ يَقُومَ مِنَ الْمَجْلِسِ-: سُبْحَانَكَ اللہُمَّ وَبِحَمْدِكَ،أَشْہَدُ أَنْ لَا إِلَہَ إِلَّا أَنْتَ أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ. فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللہِ! إِنَّكَ لَتَقُولُ قَوْلًا مَا كُنْتَ تَقُولُہُ فِيمَا مَضَی؟! فَقَالَ: كَفَّارَةٌ لِمَا يَكُونُ فِي الْمَجْلِسِ.

سیدنا ابوبرزہ اسلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ اپنے آخری ایام میں جب کسی مجلس سے اٹھتے تو یہ کلمات کہتے تھے ((سبحانک اللہم وبحمدک أشہد أن لا إلہ إلا أنت أستغفرک وأتوب إلیک)) ایک آدمی نے آپ ﷺ سے پوچھ لیا کہ اے اﷲ کے رسول! آپ یہ کلمات کہتے ہیں جو پہلے نہیں کہا کرتے تھے (اس کی کیا وجہ ہے؟) آپ ﷺ نے فرمایا ’’یہ اس چیز کے کفارے کے لیے ہے جو مجلس میں ہو جاتی ہے۔‘‘