Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4868 (سنن أبي داود)

[4868]إسنادہ حسن

أخرجہ الترمذي (1959 وسندہ حسن) مشکوۃ المصابیح (5061)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ،حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ آدَمَ،حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ،عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَطَاءٍ،عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ جَابِرِ بْنِ عَتِيكٍ،عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: إِذَا حَدَّثَ الرَّجُلُ بِالْحَدِيثِ ثُمَّ الْتَفَتَ, فَہِيَ أَمَانَةٌ.

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جب کوئی تم سے بات کرتے ہوئے ادھر ادھر سے چوکنا ہو رہا ہو (کہ کہیں کوئی سنتا تو نہیں) تو یہ بات امانت ہے۔‘‘