Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 487 (سنن أبي داود)

[487]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو،حَدَّثَنَا سَلَمَةُ،حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ،حَدَّثَنِي سَلَمَةُ بْنُ كُہَيْلٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ نُوَيْفِعٍ،عَنْ كُرَيْبٍ،عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ،قَالَ: بَعَثَ بَنُو سَعْدِ بْنِ بَكْرٍ ضِمَامَ بْنَ ثَعْلَبَةَ إِلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ،فَقَدِمَ عَلَيْہِ،فَأَنَاخَ بَعِيرَہُ عَلَی بَابِ الْمَسْجِدِ،ثُمَّ عَقَلَہُ،ثُمَّ دَخَلَ الْمَسْجِدَ... فَذَكَرَ نَحْوَہُ. قَالَ: فَقَالَ: أَيُّكُمْ ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ!؟ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: أَنَا ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ. قَالَ: يَا ابْنَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ... وَسَاقَ الْحَدِيثَ.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ قبیلہ بنو سعد بن بکر نے ضمام بن ثعلبہ کو رسول اللہ ﷺ کی طرف بھیجا،تو وہ آپ ﷺ کے پاس آیا۔اس نے آ کر اپنا اونٹ دروازے کے پاس بٹھایا،پھر اسے باندھا اور مسجد کے اندر آ گیا۔اور مذکورہ بالا حدیث کی مانند بیان کیا۔اس نے کہا: تم میں سے ابن عبدالمطلب کون ہے؟ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’میں ابن عبدالمطلب ہوں۔‘‘ اس نے کہا: اے ابن عبدالمطلب! اور حدیث بیان کی۔