Sunan Abi Dawood Hadith 494 (سنن أبي داود)
[494]إسنادہ حسن
مشکوۃ المصابیح (573)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَی يَعْنِي ابْنَ الطَّبَّاعِ،حَدَّثَنَا إِبْرَاہِيمُ بْنُ سَعْدٍ،عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ الرَّبِيعِ بْنِ سَبْرَةَ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ جَدِّہِ،قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ ﷺ: مُرُوا الصَّبِيَّ بِالصَّلَاةِ إِذَا بَلَغَ سَبْعَ سِنِينَ،وَإِذَا بَلَغَ عَشْرَ سِنِينَ فَاضْرِبُوہُ عَلَيْہَا.
عبدالملک بن ربیع بن سبرہ عن ابیہ عن جدہ (سیدنا سبرہ بن معبد جہنی رضی اللہ عنہ) کہتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’بچہ جب سات سال کا ہو جائے تو اسے نماز کا حکم دو اور جب دس سال کا ہو جائے (اور نہ پڑھے) تو اسے مارو۔‘‘