Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 495 (سنن أبي داود)

[495]صحیح

وأخرجہ أحمد (2/180،182) وسندہ حسن والحدیث السابق شاھد لہ مشکوۃ المصابیح (572)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ ہِشَامٍ يَعْنِي الْيَشْكُرِيَّ،حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ،عَنْ سَوَّارٍ أَبِي حَمْزَةَ قَالَ أَبو دَاود وَہُوَ سَوَّارُ بْنُ دَاوُدَ أَبُو حَمْزَةَ الْمُزَنِيُّ الصَّيْرَفِيُّ،عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ جَدِّہِ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّم:َ مُرُوا أَوْلَادَكُمْ بِالصَّلَاةِ وَہُمْ أَبْنَاءُ سَبْعِ سِنِينَ،وَاضْرِبُوہُمْ عَلَيْہَا وَہُمْ أَبْنَاءُ عَشْرٍ،وَفَرِّقُوا بَيْنَہُمْ فِي الْمَضَاجِعِ.

جناب عمرو بن شعیب اپنے والد (شعیب) سے اور وہ (شعیب) اپنے دادا (عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما) سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’اپنے بچوں کو جب وہ سات سال کے ہو جائیں تو نماز کا حکم دو اور جب دس سال کے ہو جائیں (اور نہ پڑھیں) تو انہیں اس پر مارو اور ان کے بسر جدا جدا کر دو۔‘‘