Sunan Abi Dawood Hadith 496 (سنن أبي داود)
[496]صحیح
وأخرجہ أحمد (2/180،182) وسندہ حسن والحدیث السابق (494) شاھد لہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا زُہَيْرُ بْنُ حَرْبٍ،حَدَّثَنَا وَكِيعٌ،حَدَّثَنِي دَاوُدُ بْنُ سَوَّارٍ الْمُزَنِيُّ بِإِسْنَادِہِ وَمَعْنَاہُ... وَزَادَ: وَإِذَا زَوَّجَ أَحَدُكُمْ خَادِمَہُ عَبْدَہُ أَوْ أَجِيرَہُ فَلَا يَنْظُرْ إِلَی مَا دُونَ السُّرَّةِ وَفَوْقَ الرُّكْبَةِ. قَالَ أَبو دَاود: وَہِمَ وَكِيعٌ فِي اسْمِہِ وَرَوَی عَنْہُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ہَذَا الْحَدِيثَ فَقَالَ،حَدَّثَنَا أَبُو حَمْزَةَ سَوَّارٌ الصَّيْرَفِيُّ.
داود بن سوار مزنی نے مذکورہ سند سے اسی کے ہم معنی بیان کیا اور اس میں اضافہ کیا: ’’اور جب تم میں سے کوئی اپنی کسی لونڈی کی اپنے غلام سے یا نوکر سے شادی کر دے تو (اب) اس کی ناف سے گھٹنوں کے مابین کی طرف نہ دیکھے۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں وکیع کو شیخ کے نام میں وہم ہوا ہے (درحقیقت سوار بن داود ہے) ابوداؤد طیالسی نے یہ حدیث روایت کی ہے تو اس کا نام ابوحمزہ سوار صیرفی ذکر کیا ہے۔