Sunan Abi Dawood Hadith 4972 (سنن أبي داود)
[4972]صحیح
أخرجہ أحمد (5/401) وابن أبي شیبۃ (8/448، 449) وأبو نعیم في معرفۃ الصحابۃ (5/2949 ح6885) وللحدیث شواھد مشکوۃ المصابیح (4777)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ،حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ،عَنْ يَحْيَی،عَنْ أَبِي قِلَابَةَ،قَالَ: قَالَ أَبُو مَسْعُودٍ لِأَبِي عَبْدِ اللہِ-أَوْ قَالَ أَبُو عَبْدِ اللہِ لِأَبِي مَسْعُودٍ-: مَا سَمِعْتَ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ فِي زَعَمُوا؟ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: بِئْسَ مَطِيَّةُ الرَّجُلِ زَعَمُوا. قَالَ أَبُو دَاوُد: أَبُو عَبْدِ اللہِ ہَذَا حُذَيْفَةُ.
جناب ابوقلابہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ نے ابوعبداللہ (سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ) سے یا ابوعبداللہ (حذیفہ رضی اللہ عنہ) نے سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ آپ نے اس بارے میں کیا سنا ہے جو لوگ ((زعموا)) کے انداز میں بات کرتے ہیں؟ (لوگوں کا خیال ہے۔باور کیا جاتا ہے۔کہا جاتا ہے وغیرہ)۔انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا،آپ ﷺ فرماتے تھے ((زعموا)) آدمی کی بہت بری سواری ہے۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ابوعبداللہ سے مراد سیدنا حزیفہ رضی اللہ عنہ ہیں۔