Sunan Abi Dawood Hadith 510 (سنن أبي داود)
[510]صحیح
وصححہ ابن خزیمۃ (374 وسندہ حسن) ولہ شاھد صحیح عند أبي عوانۃ (1/329) والدارقطني (1/239) مشکوۃ المصابیح (643)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ،حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ،حَدَّثَنَا شُعْبَةُ سَمِعْتُ أَبَا جَعْفَرٍ يُحَدِّثُ،عَنْ مُسْلِمٍ أَبِي الْمُثَنَّی عَنِ ابْنِ عُمَرَ،قَالَ: إِنَّمَا كَانَ الْأَذَانُ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللہِ ﷺ مَرَّتَيْنِ،مَرَّتَيْنِ،وَالْإِقَامَةُ مَرَّةً مَرَّةً،غَيْرَ أَنَّہُ يَقُولُ: قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ, فَإِذَا سَمِعْنَا الْإِقَامَةَ تَوَضَّأْنَا،ثُمَّ خَرَجْنَا إِلَی الصّلَاةِ. قَالَ شُعْبَةُ: لَمْ أَسْمَعْ مِنْ أَبِي جَعْفَرٍ غَيْرَ ہَذَا الْحَدِيثِ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں اذان کے کلمات دو دو بار کہے جاتے تھے اور اقامت (تکبیر) کے ایک ایک بار۔سوائے اس کے کہ مؤذن ((قد قامت الصلاۃ قد قامت الصلاۃ)) کہا کرتا تھا (یعنی دو بار) تو جب ہم اقامت سنتے تو وضو کر کے نماز کے لیے نکل پڑتے۔شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے ابوجعفر سے صرف یہی حدیث سنی ہے۔