Sunan Abi Dawood Hadith 515 (سنن أبي داود)
[515]إسنادہ حسن
مشکوۃ المصابیح (667)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ النَّمَرِيُّ،حَدَّثَنَا شُعْبَةُ،عَنْ مُوسَی بْنِ أَبِي عُثْمَانَ،عَنْ أَبِي يَحْيَی،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،عَنِ النَّبِيِّ ﷺ،قَال:َ الْمُؤَذِّنُ يُغْفَرُ لَہُ مَدَی صَوْتِہِ،وَيَشْہَدُ لَہُ كُلُّ رَطْبٍ وَيَابِسٍ،وَشَاہِدُ الصَّلَاةِ يُكْتَبُ لَہُ خَمْسٌ وَعِشْرُونَ صَلَاةً،وَيُكَفَّرُ عَنْہُ مَا بَيْنَہُمَا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ راوی ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’مؤذن کو جہاں تک اس کی آواز جاتی ہے بخش دیا جاتا ہے۔اور ہر خشک و تر چیز اس کی گواہی دیتی ہے اور جو جماعت میں حاضر ہوتا ہے اس کے لیے پچیس نمازوں کا ثواب لکھ دیا جاتا ہے اور دوسری نماز تک کے) مابین گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں۔