Sunan Abi Dawood Hadith 520 (سنن أبي داود)
[520]صحیح
صحیح مسلم (503)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ،حَدَّثَنَا قَيْسٌ يَعْنِي ابْنَ الرَّبِيعِ ح،وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَنْبَارِيُّ،حَدَّثَنَا وَكِيعٌ،عَنْ سُفْيَانَ جَمِيعًا،عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ،عَنْ أَبِيہِ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ ﷺ بِمَكَّةَ،وَہُوَ فِي قُبَّةٍ حَمْرَاءَ مِنْ أَدَمٍ،فَخَرَجَ بِلَالٌ،فَأَذَّنَ،فَكُنْتُ أَتَتَبَّعُ فَمَہُ ہَاہُنَا وَہَاہُنَا قَالَ: ثُمَّ خَرَجَ رَسُولُ اللہِ ﷺ،وَعَلَيْہِ حُلَّةٌ حَمْرَاءُ،بُرُودٌ يَمَانِيَةٌ قِطْرِيٌّ. (صحيح). 520/1-وَقَالَ مُوسَی: قَالَ: رَأَيْتُ بِلَالًا خَرَجَ إِلَی الْأَبْطَحِ،فَأَذَّنَ،فَلَمَّا بَلَغَ: حَيَّ عَلَی الصَّلَاةِ حَيَّ عَلَی الْفَلَاحِ،لَوَی عُنُقَہُ يَمِينًا وَشِمَالًا،وَلَمْ يَسْتَدِرْ،ثُمَّ دَخَلَ،فَأَخْرَجَ الْعَنَزَةَ... وَسَاقَ حَدِيثَہُ (منكر).
جناب عون بن ابی حجیفہ اپنے والد سے راوی ہیں وہ کہتے ہیں کہ میں نبی کریم ﷺ کی خدمت میں پہنچا جب کہ آپ ﷺ مکہ میں تھے اور ایک خیمے میں ٹھہرے ہوئے تھے جو کہ سرخ چمڑے کا تھا۔چنانچہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نکلے اور اذان کہی اور میں ان کا منہ دیکھ رہا تھا کہ دائیں بائیں پھیرتے تھے۔پھر رسول اللہ ﷺ نکلے اور آپ سرخ رنگ کا حلہ زیب تن کیے ہوئے تھے اور یہ یمن کی قطری چادریں تھیں۔موسیٰ (دوسری سند کے راوی اور امام ابوداؤد کے استاذ) ابوحجیفہ نے کہا میں نے بلال کو دیکھا کہ وہ وادی ابطح کی طرف نکلے اور اذان کہی۔جب ((حی علی الصلاۃ)) اور ((حی علی الفلاح)) پر پہنچے تو اپنی گردن کو دائیں بائیں پھیرا اور خود پورے نہیں گھومے۔پھر اندر آئے اور اپنا بھالا نکالا اور (موسیٰ نے باقی) حدیث بیان کی۔