Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 523 (سنن أبي داود)

[523]صحیح

صحیح مسلم (384)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ،حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ عَنِ ابْنِ لَہِيعَةَ وَحَيْوَةَ وَسَعِيدِ بْنِ أَبِي أَيُّوبَ،عَنْ كَعْبِ بْنِ عَلْقَمَةَ،عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرٍ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ،أَنَّہُ سَمِعَ النَّبِيَّ ﷺ يَقُولُ: إِذَا سَمِعْتُمُ الْمُؤَذِّنَ،فَقُولُوا مِثْلَ مَا يَقُولُ،ثُمَّ صَلُّوا عَلَيَّ, فَإِنَّہُ مَنْ صَلَّی عَلَيَّ صَلَاةً،صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ بِہَا عَشْرًا،ثُمَّ سَلُوا اللہَ عَزَّ وَجَلَّ لِيَ الْوَسِيلَةَ, فَإِنَّہَا مَنْزِلَةٌ فِي الْجَنَّةِ،لَا تَنْبَغِي إِلَّا لِعَبْدٍ مِنْ عِبَادِ اللہِ تَعَالَی،وَأَرْجُو أَنْ أَكُونَ أَنَا ہُوَ،فَمَنْ سَأَلَ اللہَ لِيَ الْوَسِيلَةَ حَلَّتْ عَلَيْہِ الشَّفَاعَةُ.

سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہا بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کو سنا،آپ ﷺ فرماتے تھے،جب تم مؤذن کو سنو تو اسی طرح کہو جیسے وہ کہتا ہے،پھر مجھ پر درود پڑھو۔تحقیق جس نے بھی مجھ پر ایک بار درود پڑھا،اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل کرتا ہے،پھر میرے لیے اللہ سے وسیلہ طلب کرو،بلاشبہ یہ (وسیلہ) جنت میں ایک منزل کا نام ہے جو اللہ کے کسی بندے کو ملے گی اور مجھے امید ہے کہ وہ میں ہی ہوں گا۔سو جس نے میرے لیے اللہ سے وسیلہ طلب کیا اس کے لیے شفاعت حلال ہو گئی۔