Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 539 (سنن أبي داود)

[539]صحیح

صحیح بخاری (637) صحیح مسلم (604)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ وَمُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ،قَالَا: حَدَّثَنَا أَبَانُ،عَنْ يَحْيَی،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ،عَنْ أَبِيہِ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ،قَال:َ إِذَا أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَلَا تَقُومُوا حَتَّی تَرَوْنِي. قَالَ أَبو دَاود: وَہَكَذَا رَوَاہُ أَيُّوبُ وَحَجَّاجٌ الصَّوَّافُ،عَنْ يَحْيَی وَہِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ قَالَ كَتَبَ إِلَيَّ يَحْيَی وَرَوَاہُ مُعَاوِيَةُ بْنُ سَلَّامٍ وَعَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ،عَنْ يَحْيَی وَقَالَا فِيہِ ... حَتَّی تَرَوْنِي وَعَلَيْكُمُ السَّكِينَةَ.

جناب عبداللہ بن ابی قتادہ اپنے والد سے وہ نبی کریم ﷺ سے راوی ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا ’’جب اقامت کہہ دی جائے تو جب تک مجھے (آتا) نہ دیکھ لو کھڑے نہ ہوا کرو۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا ایوب اور حجاج الصواف نے یحییٰ سے ایسے ہی روایت کیا ہے۔(یعنی صیغہ ((عن)) کے ساتھ) اور ہشام دستوائی نے کہا: یحییٰ نے مجھے لکھا۔اور اسے معاویہ بن سلام اور علی بن مبارک نے یحییٰ سے روایت کیا۔ان دونوں نے اس روایت میں کہا: ’’(اس وقت تک کھڑے نہ ہو) جب تک کہ مجھے دیکھ نہ لو اور آرام و سکون اختیار کرو۔‘‘