Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 543 (سنن أبي داود)

[543] إسنادہ ضعیف

شیخ من أھل الکوفۃ لم أعرفہ

وحدیث (664،الأصل) یغني عنہ

انوار الصحیفہ ص 33

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ سُوَيْدِ بْنِ مَنْجُوفٍ السَّدُوسِيُّ،حَدَّثَنَا عَوْنُ بْنُ كَہْمَسٍ،عَنْ أَبِيہِ كَہْمَسٍ،قَالَ: قُمْنَا إِلَی الصَّلَاةِ بِمِنًی-وَالْإِمَامُ لَمْ يَخْرُجْ-فَقَعَدَ بَعْضُنَا،فَقَالَ لِي شَيْخٌ مِنْ أَہْلِ الْكُوفَةِ: مَا يُقْعِدُكَ؟ قُلْتُ: ابْنُ بُرَيْدَةَ! قَالَ ہَذَا السُّمُودُ؟ فَقَالَ لِيَ الشَّيْخُ: حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْسَجَةَ عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ،قَالَ: كُنَّا نَقُومُ فِي الصُّفُوفِ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللہِ ﷺ،طَوِيلًا قَبْلَ أَنْ يُكَبِّرَ،قَالَ: وَقَال:َ إِنَّ اللہَ وَمَلَائِكَتَہُ يُصَلُّونَ عَلَی الَّذِينَ يَلُونَ الصُّفُوفَ الْأُوَلَ،وَمَا مِنْ خُطْوَةٍ أَحَبُّ إِلَی اللہِ مِنْ خُطْوَةٍ يَمْشِيہَا, يَصِلُ بِہَا صَفًّا.

کہمس کہتے ہیں کہ وادی منٰی میں ہم نماز کے لیے کھڑے ہوئے اور امام نہیں پہنچا تھا،تو ہم میں سے کچھ بیٹھ گئے۔مجھ سے کوفہ کے ایک شخص نے کہا: تم کیوں بیٹھ گئے ہو؟ میں نے کہا: ابن بریدہ کہتے ہیں کہ یہ کیفیت (کھڑے منہ اٹھائے دیکھنا) ((سمود)) ہے۔(اور یہ کوئی اچھی بات نہیں) تو اس شیخ نے مجھ سے کہا: مجھ سے عبدالرحمٰن بن عوسجہ نے سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے بیان کیا کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں تکبیر تحریمہ کہے جانے سے پہلے لمبی دیر تک کھڑے رہا کرتے تھے۔اور براء بن عازب رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جو لوگ پہلی صفوں سے ملے ہوئے ہوتے ہیں،اللہ عزوجل ان پر رحمت نازل کرتا اور فرشتے ان کے لیے دعائیں کرتے ہیں اور اللہ کے ہاں اس قدم سے بڑھ کر اور کوئی قدم محبوب نہیں جس سے وہ چل کر آتا اور صف کو ملاتا ہے۔‘‘