Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 547 (سنن أبي داود)

[547]إسنادہ صحیح

مشکوۃ المصابیح (1067، 184)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ،حَدَّثَنَا زَائِدَةُ،حَدَّثَنَا السَّائِبُ بْنُ حُبَيْشٍ،عَنْ مَعْدَانَ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ الْيَعْمُرِيِّ،عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ،قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُول:ُ مَا مِنْ ثَلَاثَةٍ فِي قَرْيَةٍ وَلَا بَدْوٍ لَا تُقَامُ فِيہِمُ الصَّلَاةُ،إِلَّا قَدِ اسْتَحْوَذَ عَلَيْہِمُ الشَّيْطَانُ،فَعَلَيْكَ بِالْجَمَاعَةِ, فَإِنَّمَا يَأْكُلُ الذِّئْبُ الْقَاصِيَةَ. قَالَ زَائِدَةُ: قَالَ السَّائِبُ: يَعْنِي بِالْجَمَاعَةِ: الصَّلَاةَ فِي الْجَمَاعَةِ.

سیدنا ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو سنا،فرماتے تھے ’’جس کسی گاؤں یا بستی میں تین فرد بھی ہوں اور ان میں نماز باجماعت کا اہتمام نہ ہو،تو شیطان ان پر مسلط ہو جاتا ہے لہٰذا تم جماعت کو لازم پکڑو۔بھیڑیا ہمیشہ دور رہنے والی اکیلی بکری ہی کو کھاتا ہے۔‘‘ جناب زائدہ بیان کرتے ہیں کہ سائب نے کہا کہ ’’جماعت‘‘ سے مراد باجماعت نماز ہے۔