Sunan Abi Dawood Hadith 548 (سنن أبي داود)
[548]صحیح
صحیح بخاری (657) صحیح مسلم (651)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ،حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الْأَعْمَشِ،عَنْ أَبِي صَالِحٍ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: لَقَدْ ہَمَمْتُ أَنْ آمُرَ بِالصَّلَاةِ فَتُقَامَ،ثُمَّ آمُرَ رَجُلًا فَيُصَلِّيَ بِالنَّاسِ،ثُمَّ أَنْطَلِقَ مَعِي بِرِجَالٍ مَعَہُمْ حُزَمٌ مِنْ حَطَبٍ إِلَی قَوْمٍ لَا يَشْہَدُونَ الصَّلَاةَ, فَأُحَرِّقَ عَلَيْہِمْ بُيُوتَہُمْ بِالنَّارِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’میرا جی چاہتا ہے کہ نماز کی اقامت کا حکم دوں،پھر ایک آدمی کو کہوں کہ لوگوں کو نماز پڑھائے اور خود ایسے لوگوں کی طرف جاؤں جو نماز (کی جماعت) میں حاضر نہیں ہوتے اور میرے ساتھ کچھ لوگ ہوں جن کے پاس لکڑیوں کے گٹھے ہوں پھر میں ان کے گھروں کو آگ لگا دوں۔‘‘