Sunan Abi Dawood Hadith 550 (سنن أبي داود)
[550]صحیح
صحیح مسلم (654)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہَارُونُ بْنُ عَبَّادٍ الْأَزْدِيُّ،حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنِ الْمَسْعُودِيِّ،عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْأَقْمَرِ،عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ،عَنْ عَبْدِ اللہِ ابْنِ مَسْعُودٍ،قَال:َ حَافِظُوا عَلَی ہَؤُلَاءِ الصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ حَيْثُ يُنَادَی بِہِنَّ،فَإِنَّہُنَّ مِنْ سُنَنِ الْہُدَی،وَإِنَّ اللہَ شَرَعَ لِنَبِيِّہِ ﷺ سُنَنَ الْہُدَی،وَلَقَدْ رَأَيْتُنَا وَمَا يَتَخَلَّفُ عَنْہَا إِلَّا مُنَافِقٌ بَيِّنُ النِّفَاقِ،وَلَقَدْ رَأَيْتُنَا وَإِنَّ الرَّجُلَ لَيُہَادَی بَيْنَ الرَّجُلَيْنِ حَتَّی يُقَامَ فِي الصَّفِّ،وَمَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ إِلَّا وَلَہُ مَسْجِدٌ فِي بَيْتِہِ،وَلَوْ صَلَّيْتُمْ فِي بُيُوتِكُمْ وَتَرَكْتُمْ مَسَاجِدَكُمْ, تَرَكْتُمْ سُنَّةَ نَبِيِّكُمْ ﷺ،وَلَوْ تَرَكْتُمْ سُنَّةَ نَبِيِّكُمْ ﷺ, لَكَفَرْتُمْ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ان پانچوں نمازوں کی حفاظت اور پابندی اختیار کرو جہاں کہیں ان کے لیے اذان کہی جائے۔کیونکہ نمازوں کی (باجماعت) پابندی ’’سنن ہدی‘‘ میں سے ہے۔(یعنی حق و ہدایت کی راہ ہے)۔اور اللہ عزوجل نے اپنے نبی کے لیے ہدایت کی سنتیں مشروع کی ہیں۔اور میں نے صحابہ رضی اللہ عنہم کو دیکھا ہے کہ واضح اور کھلے منافق کے علاوہ کوئی بھی جماعت سے پیچھے نہ رہتا تھا۔اور میں نے صحابہ رضی اللہ عنہم کو دیکھا ہے کہ ایک آدمی کو دو دو افراد سہارا دے کر لاتے تھے اور اسے صف میں کھڑا کر دیا جاتا تھا اور تم ہو کہ ہر ایک نے اپنے گھر ہی میں مسجد بنا رکھی ہے۔اگر تم اپنے گھروں میں نمازیں پڑھنے لگو اور مسجدوں کو چھوڑ دو،تو اپنے نبی ﷺ کی سنت کو چھوڑ بیٹھو گے۔اور اگر تم نے اپنے نبی ﷺ کی سنت کو چھوڑ دیا تو کافر ہو جاؤ گے۔