Sunan Abi Dawood Hadith 559 (سنن أبي داود)
[559]صحیح
صحیح بخاری (477) صحیح مسلم (649)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ،حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الْأَعْمَشِ،عَنْ أَبِي صَالِحٍ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: صَلَاةُ الرَّجُلِ فِي جَمَاعَةٍ تَزِيدُ عَلَی صَلَاتِہِ فِي بَيْتِہِ وَصَلَاتِہِ فِي سُوقِہِ،خَمْسًا وَعِشْرِينَ دَرَجَةً, وَذَلِكَ بِأَنَّ أَحَدَكُمْ إِذَا تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ،وَأَتَی الْمَسْجِدَ لَا يُرِيدُ إِلَّا الصَّلَاةَ،وَلَا يَنْہَزُہُ إِلَّا الصَّلَاةُ،لَمْ يَخْطُ خُطْوَةً،إِلَّا رُفِعَ لَہُ بِہَا دَرَجَةٌ،وَحُطَّ عَنْہُ بِہَا خَطِيئَةٌ،حَتَّی يَدْخُلَ الْمَسْجِدَ،فَإِذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ كَانَ فِي صَلَاةٍ مَا كَانَتِ الصَّلَاةُ ہِيَ تَحْبِسُہُ،وَالْمَلَائِكَةُ يُصَلُّونَ عَلَی أَحَدِكُمْ مَا دَامَ فِي مَجْلِسِہِ الَّذِي صَلَّی فِيہِ, وَيَقُولُونَ: اللہُمَّ اغْفِرْ لَہُ،اللہُمَّ ارْحَمْہُ،اللہُمَّ تُبْ عَلَيْہِ،مَا لَمْ يُؤْذِ فِيہِ أَوْ يُحْدِثْ فِيہِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’باجماعت نماز گھر یا بازار میں اکیلے نماز (پڑھنے) کی بہ نسبت پچیس درجے زیادہ ہوتی ہے۔وہ یوں کہ جب تم میں سے کوئی وضو کرے اور کامل اچھی طرح وضو کرے اور مسجد میں آئے اور اس کی نیت صرف نماز ہی ہو اور نماز ہی نے اسے اٹھایا ہو تو وہ جو قدم بھی اٹھائے گا اس سے اس کا ایک درجہ بلند ہو گا اور ایک غلطی معاف ہو گی حتیٰ کہ مسجد میں داخل ہو جائے۔اور جب مسجد میں داخل ہو جائے تو وہ نماز میں شمار ہوتا ہے جب تک کہ نماز اسے روکے رکھے۔اور جب تک کوئی اپنی اس جگہ پر بیٹھا رہے جہاں اس نے نماز پڑھی ہو تو فرشتے اس کے لیے دعائیں کرتے ہیں ’’اے اللہ! اس کی مغفرت فرما۔اے اللہ! اس پر رحم فرما،اے اللہ! اس کی توبہ قبول فرما۔‘‘ اور ان کی یہ دعا (اس وقت تک) جاری رہتی ہے جب تک کہ وہ وہاں کسی کو ایذا نہ دے یا بے وضو نہ ہو جائے۔‘‘