Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 560 (سنن أبي داود)

[560]إسنادہ صحیح

أبو معاویۃ الضریر صرح بالسماع عند ابن حبان (الإحسان: 1746)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَی،حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ،عَنْ ہِلَالِ بْنِ مَيْمُونٍ،عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ،عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: الصَّلَاةُ فِي جَمَاعَةٍ تَعْدِلُ خَمْسًا وَعِشْرِينَ صَلَاةً،فَإِذَا صَلَّاہَا فِي فَلَاةٍ فَأَتَمَّ رُكُوعَہَا وَسُجُودَہَا, بَلَغَتْ خَمْسِينَ صَلَاةً قَالَ أَبمو دَاومد قَالَ عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ فِي ہَذَا الْحَدِيثِ صَلَاةُ الرَّجُلِ فِي الْفَلَاةِ تُضَاعَفُ عَلَی صَلَاتِہِ فِي الْجَمَاعَةِ...،وَسَاقَ الْحَدِيثَ.

سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جماعت کے ساتھ نماز پچیس نمازوں کے برابر ہوتی ہے۔اور جب کوئی شخص بیابان میں نماز پڑھتا ہے اور اس کے رکوع اور سجود کو کامل کرتا ہے تو اس کا ثواب پچاس نمازوں تک پہنچ جاتا ہے۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا کہ عبدالواحد بن زیاد نے اس حدیث میں کہا ’’بیابان میں نماز (شہر اور آبادی کے اندر) جماعت کی نماز سے دوگنا ہوتی ہے۔‘‘ اور (عبدالواحد نے مکمل) حدیث بیان کی۔