Sunan Abi Dawood Hadith 562 (سنن أبي داود)
[562]حسن
أخرجہ أحمد (4/241) وسندہ حسن وللحدیث شواھد عند الترمذي (386) مشکوۃ المصابیح (994)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَنْبَارِيُّ أَنَّ عَبْدَ الْمَلِكِ بْنَ عَمْرٍو حَدَّثَہُمْ،عَنْ دَاوُدَ بْنِ قَيْسٍ،قَالَ: حَدَّثَنِي سَعْدُ بْنُ إِسْحَاقَ،حَدَّثَنِي أَبُو ثُمَامَةَ الْحَنَّاطُ،أَنَّ كَعْبَ بْنَ عُجْرَةَ أَدْرَكَہُ وَہُوَ يُرِيدُ الْمَسْجِدَ _أَدْرَكَ أَحَدُہُمَا صَاحِبَہُ_،قَالَ: فَوَجَدَنِي وَأَنَا مُشَبِّكٌ بِيَدَيَّ،فَنَہَانِي،عَنْ ذَلِكَ،وَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَال:َ إِذَا تَوَضَّأَ أَحَدُكُمْ فَأَحْسَنَ وُضُوءَہُ،ثُمَّ خَرَجَ عَامِدًا إِلَی الْمَسْجِدِ فَلَا يُشَبِّكَنَّ يَدَيْہِ, فَإِنَّہُ فِي صَلَاةٍ.
جناب ابوثمامہ حناط بیان کرتے ہیں کہ انہیں سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ ملے جبکہ وہ مسجد کو جا رہے تھے۔دونوں میں سے ایک نے دوسرے کو پایا۔کہتے ہیں کہ سیدنا کعب نے مجھے پایا کہ میں اپنے ہاتھوں کی انگلیوں کو ایک دوسری میں دئیے ہوئے تھا،تو انہوں نے مجھے اس سے منع کیا اور کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے ’’جب تم میں سے کوئی وضو کرے اور اچھی طرح وضو کرے پھر مسجد کا قصد کرے تو اپنے ہاتھوں کی انگلیوں کو ایک دوسری میں ہرگز نہ دے۔کیونکہ وہ نماز میں ہے۔‘‘