Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 568 (سنن أبي داود)

[568]صحیح

صحیح مسلم (442)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ،حَدَّثَنَا جَرِيرٌ وَأَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الْأَعْمَشِ،عَنْ مُجَاہِدٍ،قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ،قَالَ: النَّبِيُّ ﷺ: ائْذَنُوا لِلنِّسَاءِ إِلَی الْمَسَاجِدِ بِاللَّيْلِ. فَقَالَ ابْنٌ لَہُ: وَاللہِ لَا نَأْذَنُ لَہُنَّ فَيَتَّخِذْنَہُ دَغَلًا! وَاللہِ لَا نَأْذَنُ لَہُنَّ! قَالَ: فَسَبَّہُ وَغَضِبَ،وَقَالَ: أَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ائْذَنُوا لَہُنَّ،وَتَقُولُ: لَا نَأْذَنُ لَہُنَّ؟!

جناب مجاہد نے کہا کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’عورتوں کو رات کے وقت مساجد میں جانے کی خاطر اجازت دے دیا کرو۔‘‘ اس پر ان کے ایک صاحبزادے نے ان سے کہا: قسم اللہ کی! ہم انہیں اجازت نہیں دیں گے۔وہ اسے (باہر نکلنے کا) ایک بہانہ بنا لیں گی۔قسم اللہ کی! ہم انہیں اجازت نہیں دیں گے۔تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اسے بہت سخت سست کہا اور ناراض ہو گئے۔کہا کہ میں تمہیں بتا رہا ہوں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے ’’ان کو اجازت دو۔‘‘ اور تم کہتے ہو کہ ہم انہیں اجازت نہیں دیں گے۔