Sunan Abi Dawood Hadith 571 (سنن أبي داود)
[571]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
َدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ،حَدَّثَنَا أَيُّوبُ،عَنْ نَافِعٍ،عَنِ ابْنِ عُمَرَ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: لَوْ تَرَكْنَا ہَذَا الْبَابَ لِلنِّسَاء!.ِ قَالَ نَافِعٌ: فَلَمْ يَدْخُلْ مِنْہُ ابْنُ عُمَرَ حَتَّی مَاتَ. قَالَ أَبو دَاود: رَوَاہُ إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ،عَنْ أَيُّوبَ،عَنْ نَافِعٍ،قَالَ: قَالَ عُمَرُ وَہَذَا أَصَحُّ.
جناب نافع سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’اگر ہم یہ دروازہ عورتوں کے لیے چھوڑ دیں (انہی کے لیے مخصوص کر دیں تو بہت بہتر ہو)۔‘‘ نافع کہتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما مرتے دم تک اس دروازے سے مسجد میں نہیں آئے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: اس روایت کو اسماعیل بن ابراہیم نے ایوب سے،انہوں نے نافع سے روایت کیا ہے،لیکن انہوں نے اسے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا قول بتایا ہے اور یہی بات زیادہ صحیح ہے۔