Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 572 (سنن أبي داود)

[572]صحیح

صحیح بخاری (636) صحیح مسلم (602)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ،حَدَّثَنَا عَنْبَسَةُ،أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ،أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ وَأَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ أَبَا ہُرَيْرَةَ،قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُول:ُ إِذَا أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَلَا تَأْتُوہَا تَسْعَوْنَ،وَأْتُوہَا تَمْشُونَ وَعَلَيْكُمُ السَّكِينَةُ،فَمَا أَدْرَكْتُمْ فَصَلُّوا،وَمَا فَاتَكُمْ فَأَتِمُّوا. قَالَ أَبو دَاود: كَذَا قَالَ الزُّبَيْدِيُّ وَابْنُ أَبِي ذِئْبٍ وَإِبْرَاہِيمُ بْنُ سَعْدٍ وَمَعْمَرٌ وَشُعَيْبُ بْنُ أَبِي حَمْزَةَ عَنِ الزُّہْرِيِّ وَمَا فَاتَكُمْ فَأَتِمُّوا وقَالَ ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنِ الزُّہْرِيِّ وَحْدَہُ فَاقْضُوا و قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو،عَنْ أَبِي سَلَمَةَ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ وَجَعْفَرُ بْنُ رَبِيعَةَ عَنِ الْأَعْرَجِ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ فَأَتِمُّوا وَابْنُ مَسْعُودٍ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ وَأَبُو قَتَادَةَ وَأَنَسٌ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ كُلُّہُمْ قَالُوا فَأَتِمُّوا. (حسن صحيح). 572/1-وقَالَ ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنِ الزُّہْرِيِّ وَحْدَہُ فَاقْضُوا.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا،آپ ﷺ نے فرمایا ’’جب نماز کی اقامت ہو جائے تو تم اس کے لیے دوڑتے ہوئے نہ آیا کرو بلکہ چلتے ہوئے آؤ اور اطمینان و سکون اختیار کرو۔تو جو مل جائے پڑھ لو،اور جو رہ جائے اسے مکمل کر لو۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: زبیدی،ابن ابی ذئب،ابراہیم بن سعد،معمر اور شعیب بن ابی حمزہ نے زہری سے ((وما فاتکم فأتموا)) ’’جو تم سے رہ جائے اسے مکمل کر لو۔‘‘ کے لفظ روایت کیے ہیں مگر اکیلے ابن عیینہ نے زہری سے ((فاقضوا)) ’’قضاء دو۔‘‘ بیان کیا ہے۔اور محمد بن عمرو نے ابوسلمہ سے انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اور جعفر بن ربیعہ نے اعرج سے،انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ((فأتموا)) روایت کیا ہے اور ابن مسعود،ابوقتادہ اور انس رضی اللہ عنہ سبھی نے نبی کریم ﷺ سے ((فأتموا)) کا لفظ بیان کیا ہے۔