Sunan Abi Dawood Hadith 573 (سنن أبي داود)
[573]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ،حَدَّثَنَا شُعْبَةُ،عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاہِيمَ،قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا سَلَمَةَ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَال:َ ائْتُوا الصَّلَاةَ وَعَلَيْكُمُ السَّكِينَةُ،فَصَلُّوا مَا أَدْرَكْتُمْ وَاقْضُوا مَا سَبَقَكُمْ. قَالَ أَبو دَاود: وَكَذَا قَالَ ابْنُ سِيرِينَ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ وَلْيَقْضِ وَكَذَا قَالَ أَبُو رَافِعٍ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ وَأَبُو ذَرٍّ رَوَی عَنْہُ فَأَتِمُّوا وَاقْضُوا. وَاخْتُلِفَ فِيہِ.
ابوسلمہ،سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے وہ نبی کریم ﷺ سے راوی ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا ’’نماز کے لیے آؤ تو اطمینان و سکون سے آؤ۔جو پالو پڑھ لو اور جو پڑھی جا چکی ہو اس کی قضاء دو۔‘‘ (یعنی پورا کر لو)۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: اسی طرح ابن سیرین نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ((ولیقض)) روایت کیا ہے۔ایسے ہی ابورافع نے بھی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے) روایت کیا ہے اور سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے ((فأتموا)) اور ((اقضوا)) مروی ہے۔اور اس میں اختلاف کیا گیا ہے۔(یعنی بعض ان سے ((أتمو)) کا لفظ بیان کرتے ہیں اور بعض ((اقضوا)) کا)۔