Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 579 (سنن أبي داود)

[579]إسنادہ صحیح

صححہ ابن خزیمۃ (1641 وسندہ صحیح) مشکوۃ المصابیح (1157)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ،حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ،حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ،عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ،عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ-يَعْنِي: مَوْلَی مَيْمُونَةَ-،قَالَ: أَتَيْتُ ابْنَ عُمَرَ عَلَی الْبَلَاطِ وَہُمْ يُصَلُّونَ،فَقُلْتُ: أَلَا تُصَلِّي مَعَہُمْ؟ قَالَ: قَدْ صَلَّيْتُ،إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ, يَقُولُ: لَا تُصَلُّوا صَلَاةً فِي يَوْمٍ مَرَّتَيْنِ.

سلیمان یعنی مولیٰ میمونہ کہتے ہیں کہ میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس ان کی بیٹھک پر آیا،وہاں لوگ نماز پڑھ رہے تھے (اور ابن عمر رضی اللہ عنہما نماز میں شریک نہ تھے) میں نے ان سے کہا: کیا آپ ان کے ساتھ نماز نہیں پڑھتے؟ انہوں نے کہا کہ میں پڑھ چکا ہوں۔میں رسول اللہ ﷺ سے سن چکا ہوں آپ ﷺ فرماتے تھے ’’ایک نماز کو ایک دن میں دو بار مت پڑھو۔“