Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 581 (سنن أبي داود)

[581] إسنادہ ضعیف

ابن ماجہ (982)

أم غراب وعقیلۃ لا یعرف حالھما (تقریب 8631،8642)

انوار الصحیفہ ص 34

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہَارُونُ بْنُ عَبَّادٍ الْأَزْدِيُّ،حَدَّثَنَا مَرْوَانُ حَدَّثَتْنِي طَلْحَةُ أُمُّ غُرَابٍ،عَنْ عَقِيلَةَ امْرَأَةٍ مِنْ بَنِي فَزَارَةَ مَوْلَاةٍ لَہُمْ،عَنْ سَلَامَةَ بِنْتِ الْحُرِّ-أُخْتِ خَرَشَةَ بْنِ الْحُرِّ الْفَزَارِيِّ-،قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُول:ُ إِنَّ مِنْ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ أَنْ يَتَدَافَعَ أَہْلُ الْمَسْجِدِ لَا يَجِدُونَ إِمَامًا يُصَلِّي بِہِمْ.

طلحہ ام غراب،عقیلہ سے جو کہ بنی فزارہ کی ایک خاتون تھی اور ان کی آزاد کردہ لونڈی تھی،وہ سلامہ بنت حر سے جو خرشہ بن حر فزاری کی بہن تھی،بیان کرتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو سنا آپ ﷺ فرما رہے تھے ’’(قرب) قیامت کی علامات میں سے (یہ بھی) ہے کہ اہل مسجد امامت کو ایک دوسرے پر ٹالیں گے اور کسی کو نہیں پائیں گے جو ان کی امامت کرائے۔‘‘