Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 584 (سنن أبي داود)

[584]صحیح

انظر الحدیثین السابقین (582، 583)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ،حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَيْرٍ عَنِ الْأَعْمَشِ،عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ رَجَاءٍ،عَنْ أَوْسِ بْنِ ضَمْعَجٍ الْحَضْرَمِيِّ،قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا مَسْعُودٍ،عَنِ النَّبِيِّ ﷺ, بِہَذَا الْحَدِيثِ... قَالَ: فَإِنْ كَانُوا فِي الْقِرَاءَةِ سَوَاءً, فَأَعْلَمُہُمْ بِالسُّنَّةِ،فَإِنْ كَانُوا فِي السُّنَّةِ سَوَاءً, فَأَقْدَمُہُمْ ہِجْرَةً. وَلَمْ يَقُلْ: فَأَقْدَمُہُمْ قِرَاءَةً. قَالَ أَبو دَاود: رَوَاہُ حَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ،عَنْ إِسْمَاعِيلَ،قَالَ: وَلَا تَقْعُدْ عَلَی تَكْرِمَةِ أَحَدٍ إِلَّا بِإِذْنِہِ.

اوس بن ضمعج حضرمی،سیدنا ابومسعود بدری رضی اللہ عنہ سے وہ نبی کریم ﷺ سے یہی حدیث بیان کرتے ہیں کہا کہ ’’اگر قرآت قرآن میں برابر ہوں تو سنت کا زیادہ عالم امامت کرائے۔اگر سنت میں برابر ہوں تو وہ امام بنے جو ہجرت میں اول ہو۔‘‘ اس روایت میں ((أقدمہم قراءۃ)) بیان نہیں کیا۔(یعنی قرآت میں پرانا ہونے کا ذکر نہیں کیا)۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: حجاج بن ارطاۃ نے اسماعیل سے روایت کیا: ’’کسی کی مسند (عزت والی جگہ) پر بغیر اس کی اجازت کے مت بیٹھو۔‘‘