Sunan Abi Dawood Hadith 588 (سنن أبي داود)
[588]صحیح
صحیح بخاری (692)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ،حَدَّثَنَا أَنَسٌ يَعْنِي ابْنَ عِيَاضٍ ح،وحَدَّثَنَا الْہَيْثَمُ بْنُ خَالِدٍ الْجُہَنِيُّ الْمَعْنَی،قَالَا: حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ،عَنْ عُبَيْدِ اللہِ،عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ،أَنَّہُ قَالَ: لَمَّا قَدِمَ الْمُہَاجِرُونَ الْأَوَّلُونَ نَزَلُوا الْعُصْبَةَ قَبْلَ مَقْدَمِ النَّبِيِّ صَلَّی اللہ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَكَانَ يَؤُمُّہُمْ سَالِمٌ مَوْلَی أَبِي حُذَيْفَةَ،وَكَانَ أَكْثَرَہُمْ قُرْآنًا. زَادَ الْہَيْثَمُ وَفِيہِمْ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ،وَأَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الْأَسَدِ.
جناب نافع،سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے راوی ہیں کہ جب مہاجرین اولین رسول اللہ ﷺ سے پہلے ہجرت کر کے آئے تو انہوں نہ مقام عصبہ پر (قباء کے قریب) پڑاؤ کیا تو سالم مولیٰ ابی حذیفہ رضی اللہ عنہ ان کی امامت کرایا کرتے تھے۔ان لوگوں میں انہیں ہی قرآن سب سے زیادہ یاد تھا۔ہیثم نے اضافہ کیا کہ اس جماعت میں سیدنا عمر بن خطاب اور ابوسلمہ بن عبدالاسد رضی اللہ عنہم بھی ہوتے تھے۔