Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 589 (سنن أبي داود)

[589]صحیح

صحیح بخاری (630) صحیح مسلم (674)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ،حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ح،وحَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ،حَدَّثَنَا مَسْلَمَةُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَعْنَی وَاحِدٌ،عَنْ خَالِدٍ،عَنْ أَبِي قِلَابَةَ،عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ،أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ لَہُ-أَوْ لِصَاحِبٍ لَہُ-: إِذَا حَضَرَتِ الصَّلَاةُ فَأَذِّنَا ثُمَّ أَقِيمَا،ثُمَّ لِيَؤُمَّكُمَا أَكْبَرُ كُمَا سِنًّا. (صحيح). وَفِي حَدِيثِ مَسْلَمَةَ قَالَ: وَكُنَّا يَوْمَئِذٍ مُتَقَارِبَيْنِ فِي الْعِلْمِ. (ہذا مدرج). و قَالَ فِي حَدِيثِ إِسْمَاعِيلَ: قَالَ خَالِدٌ: قُلْتُ لِأَبِي قِلَابَةَ: فَأَيْنَ الْقُرْآنُ؟ قَالَ: إِنَّہُمَا كَانَا مُتَقَارِبَيْنِ.

جناب ابوقلابہ،سیدنا مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ سے راوی ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے ان سے یا ان کے ساتھی سے فرمایا ’’جب نماز کا وقت ہو جائے تو اذان کہو،پھر اقامت کہو،پھر امامت وہ کرائے جو تم میں عمر میں بڑا ہو۔“ اور مسلمہ کی روایت میں ہے کہ ان دنوں ہم علم میں برابر برابر تھے۔اور اسمعیل (ابن علیہ) کی روایت میں ہے کہ خالد حذا نے کہا: میں نے ابوقلابہ سے پوچھا: قرآت قرآن کا مسئلہ کیا ہوا؟ انہوں نے کہا: یہ دونوں اس میں قریب قریب تھے۔