Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 602 (سنن أبي داود)

[602] إسنادہ ضعیف

ابن ماجہ (3485)

سلیمان الأعمش عنعن

و حدیث مسلم (413) یغني عنہ

انوار الصحیفہ ص 35

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ،حَدَّثَنَا جَرِيرٌ وَوَكِيعٌ عَنِ الْأَعْمَشِ،عَنْ أَبِي سُفْيَانَ،عَنْ جَابِرٍ،قَالَ: رَكِبَ رَسُولُ اللہِ ﷺ فَرَسًا بِالْمَدِينَةِ،فَصَرَعَہُ عَلَی جِذْمِ نَخْلَةٍ،فَانْفَكَّتْ قَدَمُہُ،فَأَتَيْنَاہُ نَعُودُہُ،فَوَجَدْنَاہُ فِي مَشْرُبَةٍ لِعَائِشَةَ،يُسَبِّحُ جَالِسًا،قَالَ: فَقُمْنَا خَلْفَہُ،فَسَكَتَ عَنَّا،ثُمَّ أَتَيْنَاہُ مَرَّةً أُخْرَی نَعُودُہُ،فَصَلَّی الْمَكْتُوبَةَ جَالِسًا،فَقُمْنَا خَلْفَہُ،فَأَشَارَ إِلَيْنَا،فَقَعَدْنَا،قَالَ: فَلَمَّا قَضَی الصَّلَاةَ, قَال:َ إِذَا صَلَّی الْإِمَامُ جَالِسًا, فَصَلُّوا جُلُوسًا،وَإِذَا صَلَّی الْإِمَامُ قَائِمًا, فَصَلُّوا قِيَامًا،وَلَا تَفْعَلُوا كَمَا يَفْعَلُ أَہْلُ فَارِسَ بِعُظَمَائِہَا.

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ مدینے میں ایک گھوڑے پر سوار ہوئے،اس نے آپ کو کھجور کے ایک تنے پر گرا دیا۔اس سے آپ کے پاؤں میں موچ آ گئی (یا اپنے جوڑ سے نکل گیا) ہم آپ کی عیادت کے لیے حاضر ہوئے تو آپ کو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے کمرے میں پایا۔آپ ﷺ بیٹھ کر نفل پڑھ رہے تھے۔چنانچہ ہم آپ کے پیچھے کھڑے ہو گئے۔آپ ﷺ ہماری بابت خاموش رہے۔ہم پھر دوبارہ عیادت کے لیے آئے تو آپ نے فرض نماز بیٹھ کر پڑھی اور ہم آپ کے پیچھے کھڑے ہو گئے۔آپ ﷺ نے ہمیں اشارہ کیا تو ہم بیٹھ گئے۔راوی نے کہا جب آپ ﷺ نے نماز پوری کی تو فرمایا ’’جب امام بیٹھ کر نماز پڑھے تو بیٹھ کر پڑھا کرو اور جب وہ کھڑے ہو کر پڑھے تو کھڑے ہو کر پڑھو اور اس طرح نہ کرو جیسے اہل فارس اپنے بڑوں کے ساتھ کرتے ہیں۔‘‘