Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 603 (سنن أبي داود)

[603]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ وَمُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ الْمَعْنَی،عَنْ وُہَيْبٍ،عَنْ مُصْعَبِ بْنِ مُحَمَّدٍ،عَنْ أَبِي صَالِحٍ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: إِنَّمَا جُعِلَ الْإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِہِ, فَإِذَا كَبَّرَ فَكَبِّرُوا،وَلَا تُكَبِّرُوا حَتَّی يُكَبِّرَ،وَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا،وَلَا تَرْكَعُوا حَتَّی يَرْكَعَ،وَإِذَا قَالَ: سَمِعَ اللہُ لِمَنْ حَمِدَہُ, فَقُولُوا: اللہُمَّ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ-قَالَ مُسْلِمٌ: وَلَكَ الْحَمْدُ-،وَإِذَا سَجَدَ فَاسْجُدُوا،وَلَا تَسْجُدُوا حَتَّی يَسْجُدَ،وَإِذَا صَلَّی قَائِمًا،فَصَلُّوا قِيَامًا،وَإِذَا صَلَّی قَاعِدًا،فَصَلُّوا قُعُودًا أَجْمَعُونَ. قَالَ أَبو دَاود: اللہُمَّ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ أَفْہَمَنِي بَعْضُ أَصْحَابِنَا،عَنْ سُلَيْمَانَ.

جناب ابوصالح،سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے راوی ہیں،انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’امام اس لیے ہوتا ہے کہ اس کی پیروی کی جائے۔وہ جب تکبیر کہے تو تم بھی تکبیر کہو۔اور جب تک وہ تکبیر نہ کہہ لے تم تکبیر نہ کہو۔اور جب وہ رکوع میں جائے تو تم بھی رکوع میں جاؤ۔اور اس وقت تک رکوع میں نہ جاؤ جب تک کہ وہ رکوع کے لیے جھک نہ جائے اور جب وہ ((سمع اللہ لمن حمدہ)) کہے،تو تم کہو ((اللہم ربنا لک الحمد)) مسلم (مسلم بن ابراہیم) کے لفظ ہیں: ((ولک الحمد)) وہ جب سجدہ کرے تو تم بھی سجدہ کرو اور وقت تک سجدے کے لیے نہ جھکو جب تک وہ سجدے میں چلا نہ جائے،اور جب وہ کھڑے ہو کر نماز پڑھے تو تم بھی کھڑے ہو کر پڑھو اور جب بیٹھ کر پڑھے تو تم بھی بیٹھ کر پڑھو۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں ((اللہم ربنا لک الحمد)) کے الفاظ ہمارے بعض ساتھیوں نے (استاد) سلیمان بن حرب سے مجھے سمجھائے۔