Sunan Abi Dawood Hadith 605 (سنن أبي داود)
[605]صحیح
صحیح بخاری (688) صحیح مسلم (412)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ،عَنْ مَالِكٍ،عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ ﷺ،أَنَّہَا قَالَتْ: صَلَّی رَسُولُ اللہِ ﷺ فِي بَيْتِہِ وَہُوَ جَالِسٌ،فَصَلَّی وَرَاءَہُ قَوْمٌ قِيَامًا،فَأَشَارَ إِلَيْہِمْ أَنِ اجْلِسُوا،فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ: إِنَّمَا جُعِلَ الْإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِہِ،فَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا،وَإِذَا رَفَعَ فَارْفَعُوا،وَإِذَا صَلَّی جَالِسًا فَصَلُّوا جُلُوسًا.
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے گھر میں نماز پڑھی اور آپ بیٹھے ہوئے تھے اور لوگوں نے آپ ﷺ کے پیچھے کھڑے ہو کر نماز پڑھی تو آپ ﷺ نے اشارہ فرمایا کہ بیٹھ جاؤ۔جب آپ ﷺ فارغ ہوئے تو فرمایا ’’امام اس لیے بنایا جاتا ہے کہ اس کی پیروی کی جائے چنانچہ جب وہ رکوع کرے تو رکوع کرو اور جب سر اٹھائے تو تم بھی اٹھاؤ اور جب وہ بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم بھی بیٹھ کر پڑھو۔“