Sunan Abi Dawood Hadith 610 (سنن أبي داود)
[610]صحیح
صحیح مسلم (763)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ،حَدَّثَنَا يَحْيَی،عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ،عَنْ عَطَاءٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،قَالَ: بِتُّ فِي بَيْتِ خَالَتِي مَيْمُونَةَ،فَقَامَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مِنَ اللَّيْلِ،فَأَطْلَقَ الْقِرْبَةَ،فَتَوَضَّأَ،ثُمَّ أَوْكَأَ الْقِرْبَةَ،ثُمَّ قَامَ إِلَی الصَّلَاةِ،فَقُمْتُ فَتَوَضَّأْتُ كَمَا تَوَضَّأَ،ثُمَّ جِئْتُ،فَقُمْتُ عَنْ يَسَارِہِ،فَأَخَذَنِي بِيَمِينِہِ،فَأَدَارَنِي مِنْ وَرَائِہِ،فَأَقَامَنِي عَنْ يَمِينِہِ،فَصَلَّيْتُ مَعَہُ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے (ایک بار) اپنی خالہ ام المؤمنین سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں رات گزاری۔رسول اللہ ﷺ رات کو اٹھے،آپ ﷺ نے مشکیزہ کھولا اور اس سے وضو کیا،پھر اس کا منہ بند کر دیا،پھر آپ نماز پڑھنے کھڑے ہو گئے۔تب میں بھی اٹھا اور اسی طرح وضو کیا جیسے کہ آپ ﷺ نے کیا تھا اور آ کر آپ ﷺ کے ساتھ بائیں جانب کھڑا ہو گیا۔تو آپ ﷺ نے مجھے میرے دائیں ہاتھ سے پکڑ کر اپنے پیچھے سے گھمایا اور اپنی دائیں جانب کھڑا کیا اور میں نے آپ ﷺ کے ساتھ مل نماز (تہجد) پڑھی۔