Sunan Abi Dawood Hadith 612 (سنن أبي داود)
[612]صحیح
صحیح بخاری (380) صحیح مسلم (658)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ،عَنْ مَالِكٍ،عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ،عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ،أَنَّ جَدَّتَہُ مُلَيْكَةَ دَعَتْ رَسُولَ اللہِ ﷺ لِطَعَامٍ صَنَعَتْہُ،فَأَكَلَ مِنْہُ،ثُمَّ قَالَ: قُومُوا فَلَأُصَلِّيَ لَكُمْ. قَالَ أَنَسٌ: فَقُمْتُ إِلَی حَصِيرٍ لَنَا قَدِ اسْوَدَّ مِنْ طُولِ مَا لُبِسَ،فَنَضَحْتُہُ بِمَاءٍ،فَقَامَ عَلَيْہِ رَسُولُ اللہِ ﷺ،وَصَفَفْتُ أَنَا وَالْيَتِيمُ وَرَاءَہُ،وَالْعَجُوزُ مِنْ وَرَائِنَا،فَصَلَّی لَنَا رَكْعَتَيْنِ،ثُمَّ انْصَرَفَ ﷺ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ان کی نانی ملیکہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ کو کھانے پر بلایا۔آپ ﷺ نے کھانا تناول فرمایا پھر کہا ’’کھڑے ہو جاؤ میں تمہیں نماز پڑھاؤں۔‘‘ انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں ایک چٹائی لے آیا جو طویل استعمال سے کالی ہو گئی تھی۔میں نے اس پر پانی چھڑک دیا۔(تاکہ کچھ نرم ہو جائے۔) آپ ﷺ اس پر کھڑے ہو گئے۔میں نے اور یتیم (ابن ابی ضمیرہ،مولیٰ رسول اللہ ﷺ) نے آپ کے پیچھے صف بنائی اور بڑھیا (ملیکہ رضی اللہ عنہا) ہمارے پیچھے کھڑی ہوئیں۔آپ نے دو رکعتیں پڑھائیں پھر آپ ﷺ تشریف لے گئے۔