Sunan Abi Dawood Hadith 613 (سنن أبي داود)
[613]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ عَنْ ہَارُونَ بْنِ عَنْتَرَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ عَنْ أَبِيہِ قَالَ اسْتَأْذَنَ عَلْقَمَةُ وَالْأَسْوَدُ عَلَی عَبْدِ اللہِ وَقَدْ كُنَّا أَطَلْنَا الْقُعُودَ عَلَی بَابِہِ فَخَرَجَتْ الْجَارِيَةُ فَاسْتَأْذَنَتْ لَہُمَا فَأَذِنَ لَہُمَا ثُمَّ قَامَ فَصَلَّی بَيْنِي وَبَيْنَہُ ثُمَّ قَالَ ہَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ فَعَلَ
جناب عبدالرحمٰن بن اسود اپنے والد سے راوی ہیں،انہوں نے کہا کہ جناب علقمہ اور اسود نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے (ان کے گھر میں ملنے کی) اجازت چاہی۔اور ہمیں ان کے دروازے پر کافی دیر بیٹھنا پڑا تھا۔بالآخر ایک لونڈی آئی جس نے ہمارے لیے اجازت طلب کی تو آپ نے ہمیں بلوا لیا۔پھر آپ نماز کے لیے اٹھے تو میرے اور ان کے درمیان کھڑے ہوئے (اور ہمیں نماز پڑھائی) پھر کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو ایسے ہی دیکھا تھا۔