Sunan Abi Dawood Hadith 619 (سنن أبي داود)
[619]إسنادہ حسن
صححہ ابن حبان (الإحسان: 2226، 2227) وسندہ حسن، وللحدیث شواھد
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی بْنِ حَبَّانَ عَنْ ابْنِ مُحَيْرِيزٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لَا تُبَادِرُونِي بِرُكُوعٍ وَلَا بِسُجُودٍ فَإِنَّہُ مَہْمَا أَسْبِقْكُمْ بِہِ إِذَا رَكَعْتُ تُدْرِكُونِي بِہِ إِذَا رَفَعْتُ إِنِّي قَدْ بَدَّنْتُ
سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’رکوع اور سجود میں تم مجھ سے آگے بڑھنے کی کوشش نہ کیا کرو،کیونکہ میں رکوع کرنے میں تم سے جس قدر آگے ہوں گا،میرے سر اٹھانے پر تمہاری یہ تلافی ہو جائے گی (کہ تم اتنا یہ تاخیر سے سر اٹھاؤ گے) بلاشبہ میں کسی قدر بھاری ہو گیا ہوں۔‘‘