Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 620 (سنن أبي داود)

[620]صحیح

صحیح بخاری (747) صحیح مسلم (474)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللہِ بْنَ يَزِيدَ الْخَطْمِيَّ يَخْطُبُ النَّاسَ قَالَ حَدَّثَنَا الْبَرَاءُ وَہُوَ غَيْرُ كَذُوبٍ أَنَّہُمْ كَانُوا إِذَا رَفَعُوا رُءُوسَہُمْ مِنْ الرُّكُوعِ مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ قَامُوا قِيَامًا فَإِذَا رَأَوْہُ قَدْ سَجَدَ سَجَدُوا

جناب عبداللہ بن یزید خطمی لوگوں کو خطبہ دے رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں سیدنا براء رضی اللہ عنہ نے بیان کیا۔اور وہ جھوٹے نہیں تھے۔کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم جب رسول اللہ ﷺ کے ساتھ رکوع سے سر اٹھاتے تو کھڑے رہتے۔جب دیکھتے کہ آپ سجدے میں چلے گئے ہیں تب سجدے کے لیے جھکتے۔