Sunan Abi Dawood Hadith 622 (سنن أبي داود)
[622]صحیح
صحیح مسلم (474)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ نَافِعٍ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَقَ يَعْنِي الْفَزَارِيَّ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللہِ بْنَ يَزِيدَ يَقُولُ عَلَی الْمِنْبَرِ حَدَّثَنِي الْبَرَاءُ أَنَّہُمْ كَانُوا يُصَلُّونَ مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ فَإِذَا رَكَعَ رَكَعُوا وَإِذَا قَالَ سَمِعَ اللہُ لِمَنْ حَمِدَہُ لَمْ نَزَلْ قِيَامًا حَتَّی يَرَوْہُ قَدْ وَضَعَ جَبْہَتَہُ بِالْأَرْضِ ثُمَّ يَتَّبِعُونَہُ ﷺ
جناب محارب بن دثار روایت کرتے ہیں کہ عبداللہ بن یزید نے منبر پر خطبہ دیتے ہوئے کہا: مجھ سے سیدنا براء رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم،رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نماز پڑھا کرتے تھے،جب آپ رکوع کرتے تو وہ رکوع کرتے جب آپ ((سمع اللہ لمن حمدہ)) کہتے (تو وہ سر اٹھاتے) اور پھر کھڑے رہتے حتیٰ کہ آپ کو دیکھ لیتے کہ آپ نے اپنی پیشانی زمین پر رکھ دی ہے۔پھر وہ آپ ﷺ کی پیروی کرتے۔(یعنی سجدہ کرتے)۔